2 فروری، 2024، 3:59 PM

غزہ میں جنگ بندی صہیونی فورسز کی عقب نشینی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے مشروط ہے، حماس

غزہ میں جنگ بندی صہیونی فورسز کی عقب نشینی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی سے مشروط ہے، حماس

فلسطینی مقاومتی تنظیم کے رہنما نے کہا ہے کہ جنگ بندی کی ہر تجویز فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور قابض فوج کی غزہ سے عقب نشینی کے بعد ہی منظور ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کے رہنما محمود مردوای نے جنگ بندی کے لئے شرط پیش کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ سے قابض صہیونی فوجی دستوں کی عقب نشینی لازمی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی نئی تجویز کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم حماس اپنی شرائط پر جنگ بندی کرے گی۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے جنگ بندی کے حوالے سے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحیی السنوار کے فیصلے کا اتنظار کرنا ہوگا۔ یہ عجیب صورتحال ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ قطر کی جانب سے فلسطین میں جنگ بندی کی خبریں موصول ہونے کے بعد غزہ میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی مقاومت کے ساتھ  اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

روسیا الیوم نے انکشاف کیا ہے کہ پیر کے دن سے غزہ میں جنگ بندی متوقع ہے۔

News ID 1921632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha